اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کو روکے
چھ یورپی ممالک نے اسرائیل
سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کو روکے۔
ایک مشترکہ بیان میں جرمنی،
فرانس، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ اور اسپین نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ مغربی
کنارے میں 7000 سے زائد بستیوں کی تعمیراتی یونٹس کی تعمیر کو آگے بڑھانے اور بستی
کی چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اپنے حالیہ فیصلے کو واپس لے۔
چین نے مزید چینی کمپنیوں
پر پابندی لگانے کے امریکہ کے تازہ ترین اقدام پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ
ننگ نے بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس میں امریکہ پر زور دیا کہ وہ چینی فرموں کو غیر
معقول طور پر دبانے کے لیے مختلف بہانوں کا غلط استعمال بند کرے۔
چینی روزنامہ گلوبل ٹائمز
کے مطابق، امریکہ نے قومی سلامتی کے ممکنہ خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے 20 سے زائد چینی
اداروں کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔