ہر شعبے میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے فیصلہ سازی کی رفتار میں اضافہ کریں
ہر شعبے میں مطلوبہ نتائج
حاصل کرنے کے لیے فیصلہ سازی کی رفتار میں اضافہ کریں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ہر شعبے میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے
فیصلہ سازی کی رفتار میں اضافہ کریں۔
یہ بات انہوں نے پیر کو گورنر
ہاؤس لاہور میں نجی یونیورسٹی کے فیکلٹی اور پی ایچ ڈی سکالرز سے بات چیت کرتے ہوئے
کہی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری
کی جانب سے عالمی قوانین کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے اور ان قوانین کا یک طرفہ نفاذ
ہو رہا ہے۔
جبکہ
دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ
ملک کی بقا کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچیں۔
گوجر
خان کے قریب ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں
کو اکٹھا ہو کر عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے مشترکہ مقصد کے لیے کام کرنا چاہیے۔
سپیکر
نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت جلد ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب
ہو جائے گی۔