اظہار رائے کی آزادی مہذب قوموں کا طرہ امتیاز ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور
میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے یقین دلایا
ہے کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا
کہ اظہار رائے کی آزادی مہذب قوموں کا طرہ امتیاز ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی
آئی کے سربراہ عمران خان نے نوجوانوں کو عدم برداشت اور انتشار کا زہر گھول دیا ہے
اور جو ان سے سوال کرتا ہے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان
کے دور حکومت میں صحافیوں پر ظلم کے واقعات بڑھے تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ لاہور
میں پی ٹی آئی کے ظلم کا نشانہ بننے والے صحافیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے ان تمام صحافیوں
کو سراہا جو چیلنجز کے باوجود قوم سے سچ بول رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم
اورنگزیب نے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے میڈیا پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک ٹویٹ میں، انہوں نے الزام
لگایا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں میڈیا والوں کو جیل میں ڈالا، ان کی پسلیاں
اور ہڈیاں توڑ دیں اور ان کے اغوا اور گولی مارنے میں ملوث رہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک
انصاف اقتدار سے بے دخلی کے بعد بھی تشدد کی وراثت جاری رکھے ہوئے ہے۔