ایک طرف معاشی بحران ہے تو دوسری طرف عدم سیاسی استحکام
کشمکش
جب خلافت عباسیہ کا ایک خلیفہ متوکل بائر نے ایک بار پرندے کو نشانہ باندھ کر
تیر مارا لیکن تیر خالی گیا ایک عرب نے یہ معاملہ دیکھا تو کہا سبحان
اللہ
خلیفہ نے مڑ کر اس کی طرف دیکھا اور کہا کہ تجھے معلوم نہیں کہ خدا نے ایسی
جھوٹی تعریف کی ممانعت کی ہے
اس پر عرب بدوی نے جواب دیا کہ میں نے آپ کی نہیں بلکہ بچانے والے کی تعریف
کی ہے
یہی کچھ حال آج کل ہمارے ملک اور ملک دشمن عناصر کا ہےکیونکہ یہ سچ ہے کہ
مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے
موجودہ ملکی صورتحال میں جہاں دنیا اپنے بلاکس بنا رہی ہے ملک عزیز ایک عجیب
کشمکش کے ایسے بھنور میں پھنسا ہے کہ اگر اس میں سے نکلنا چاہے تو بھی نہیں نکل
سکتا
اس وقت چین اور سعودی عرب مل کر دوستی کی نئی تاریخ رقم کرکے ایران کو اپنے
ساتھ ملا کر روس کے ساتھ م کر ایک نیا بلاگ بنارہے ہیں وہیں پر وہ اپنے پرانے دوست
امریکہ کو چھوڑ رہے ہیں
ان حالات میں پاکستان ایک عجیب کشمکش کا شکار ہے کہ ملک میں ایک طرف معاشی بحران ہے تو دوسری طرف عدم سیاسی استحکام ہے، اب یہ ہمارے اربابِ اختیار کے ہاتھ ہے کہ ہم نے کس طرف جھکنا ہے
نوٹ: کسی بھی کالم یا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں
0 Comments
Thank you. We appreciate your valuable feedback.