نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی ٹی آئی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
وزیر توانائی خرم دستگیر خان
ایرانی حکام سے پاک ایران پاور پراجیکٹ پر پیش رفت پر بات چیت کے لیے ایران پہنچ گئے۔
پاک ایران پاور پراجیکٹ کے
تحت پاکستان 100 میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا۔
پاک ایران پاور پراجیکٹ کے
لیے ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے جو ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن
نقوی نے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر لگائے جانے
والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
آج لاہور میں آئی جی پنجاب
پولیس عثمان انور کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی
کارکن کی موت پولیس تشدد سے نہیں سڑک حادثے میں ہوئی۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ
سوشل میڈیا کو جعلی آڈیو اور ویڈیوز کے ذریعے واقعے کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے
کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب پولیس
نے کہا کہ جس گاڑی نے پی ٹی آئی کارکن کو ٹکر ماری وہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ
شکیل کی تھی اور اسی گاڑی نے لاش کو اسپتال میں گرایا۔
انہوں نے کہا کہ 31 سی سی
ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی اور ملوث افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور انہیں
پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مقتول پی ٹی آئی کارکن کے والد کو انصاف
فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔