جنین میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 6 فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو زخمی کردیا
روسی افواج کی اتحادی ملیشیا نے یوکرین کے باخموت شہر کے مشرقی حصے پر قبضہ کر لیا
روسی افواج کی اتحادی ملیشیا
نے یوکرین کے باخموت شہر کے مشرقی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔
روس کے ویگنر کرائے کے گروپ
کے سربراہ نے آج کہا کہ ان کی افواج نے شہر کے مشرقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا
ہے۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو
نے کہا کہ باخموت پر قبضے سے ماسکو کی افواج کو یوکرین کے اندر مزید جارحانہ کارروائیاں
کرنے کا موقع ملے گا۔
جنین میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 6 فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو زخمی کردیا
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر
جنین میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 6 فلسطینیوں کو شہید اور 11
کو زخمی کردیا۔
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت
صحت نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے
اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ایک گھر کا محاصرہ کیا اور راکٹوں سے نشانہ
بنایا۔