خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے 30 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے 30 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے
کا اعلان کیا ہے۔
ان حلقوں میں این اے 22 مردان،
این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق اتوار سے منگل
تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ
فہرست 4 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 5 اپریل تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔
6 اپریل 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور انہیں انتخابی نشانات
الاٹ کیے جائیں گے جب کہ پولنگ اگلے ماہ کی 30 تاریخ کو ہوگی۔