وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کوریا کے سفیر Suh Sangpyo نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر خزانہ
سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات کی گہرائی
کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، انسانی تبادلے اور ترقیاتی
تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اس
بات پر بھی روشنی ڈالی کہ موجودہ حکومت باہمی دلچسپی کے متعدد دیگر راستوں پر توجہ
مرکوز کر رہی ہے تاکہ موجودہ دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح تک بڑھایا جا سکے۔
اسحاق ڈار نے
کوریا کے سفیر کو سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سلسلے میں
موجودہ حکومت کی جانب سے مزید سہولتوں اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جمہوریہ کوریا
کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دوطرفہ
تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جنہیں بڑھانے کی ضرورت
ہے۔
سینیٹر اسحاق
ڈار نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے کے لیے خوش آئند جذبات کا اظہار کیا
اور جمہوریہ کوریا کے سفیر کو موجودہ حکومت کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین
دلایا۔