آج خواتین کا عالمی دن منایا گیا

 آج بروز منگل کو خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔


 اس کا مقصد صنفی مساوات کو فروغ دینا اور خواتین کی سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کا جشن منانا ہے۔


 اس سال اس دن کا تھیم "ایک پائیدار کل کے لیے آج صنفی مساوات" ہے۔


 اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے معاشرے میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ان کی مالی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔


سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہرہ شاہد نے کہا ہے کہ خواتین پاکستان کی سول سروسز سمیت معاشرے کے تمام طبقات میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔


 ایک سرکاری چینل کے نامہ نگار سجاد پرویز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خواتین کی حکومتی امور اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں شرکت ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔


ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو مالی طور پر مزید بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں وراثت اور حقوق کے قوانین کو کامیابی سے نافذ کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion