آئی ایم ایف نے مہنگائی کی پیشگوئی کر دی

 عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں سال مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔


آئی ایم ایف نے عالمی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے میں پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے گزشتہ سال پاکستان کی شرح نمو 3.9 فیصد ہونے کی تصدیق کی۔


رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، رواں سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.1 فیصد ہونے کا امکان ہے۔


آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال میں بے روزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے، رواں سال بے روز گاری کی شرح 4.8 فیصد ہونے کا امکان ہے، گزشتہ سال بے روزگاری کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion