پاکستان نیوی کے نئے سربراہ مقرر

 وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر،ترجمان پاک بحریہ


وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے1985میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمیشننگ پراعزازی شمشیر حاصل کی،ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور اس وقت چیف آف اسٹاف (آپر یشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

وہ آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان بحریہ کے چار رئیر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی، جن میں محمد امجد خان نیازی بھی شامل تھے۔

دیگر ترقی پانے والے والوں میں وائس ایڈمرل اطہر مختار، وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی اور وائس ایڈمرل آصف خالق شامل تھے۔

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو7اکتوبر2020کوایڈمرل کےعہدے پرترقی دی جائیگی،ترجمان


Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion