Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

اگر میری زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی

تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئرز کیں جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔

ایک مداح کی جانب سے مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ کس طرح کی ہوگی اور اس میں اداکارہ کا مرکزی کردار کون ادا کرے  گا؟ اس سوال پر مہوش حیات نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔

مہوش حیات نے کہا کہ میری اس فلم میں ایکشن، ڈرامہ، پیار اور غم بھی شامل ہوگا یہاں تک کہ عام زندگی کی طرح اس فلم میں بھی اُتار چڑھاؤ ہوگا اور انشاہ اللہ فن اور طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہوگی۔

اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردار سے متعلق کہا کہ میری اس فلم میں میرا کردار کوئی اور نہیں بلکہ میں خود ہی ادا کروں گی

ebay paid promotion