Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

فردوس عاشق اعوان نے امریکیوں کے دل جیت لئے



وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکہ ہر زبان زد عام ہے اور امریکہ میں جس طرح عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا اپنی مثال آپ ہے ۔
معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے امریکہ میں موجود مقیم پاکستانیوں کو قابل فخر پاکستان کا خطاب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے شاندار استقبال پر شکریہ بھی ادا کیا اور اس کا اظہار معاون خصوصی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر کیا۔
مزید یہ بھی کہا کہ عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں۔انہوں نے اپنی جدوجہد اور اور مضبوط عزم سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا۔امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑے اوورسیز اجتماع سے خطاب ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔






نئے پاکستان کا وژن بھی امریکہ کے پاکستانیوں کے سامنے رکھا جس میں حکمران جواب دہ ہوں اور کرپشن سے نجات ہو نیز یہ بھی کہ امیروں سے پیسہ لیکر غریب اور محروموں پر خرچ کیا جائے۔



ebay paid promotion