کندل ڈیم
کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔
پانی کی قلت کے باعث جہاں ملک بھر میں تحریکیں چل رہی ہیں فنڈز
اکھٹے کئے جارہےہیں وہاں یہ بات بھی دیکھی جارہی ہے کہ جس ڈیم کی تعمیر شروع کی
گئی تھی کیا اس پر کام بھی ہوا یا نہیں اس پر حکومت خیبرپختون خواہ نے بونیر میں
کندل ڈیم کی تعمیر مکمل کرلی ہے
خیبر پختون خواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان کا
کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے اس کی تعمیر پر دو اعشاریہ تین بلین روپے لاگت آئی یہ رقم وفاق
کی جانب سے فراہم کی گئی تھی اور کندل ڈیم 12 ہزار ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرے
گا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ اور حکومت کی مشترکہ تحریک سے مہمند
اور دیامر بھاشا کے لئے فنڈ جمع کئے جارہے اور اس پر کام آئندہ چند ہفتوں میں شروع
کردیا جائے گا تاہم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس کی تعمیر کے حوالے سے اظہار
تفتیش کیا ہے۔
ترک صدر نے پاکستان
سے اپنی افواج کی تربیت کے لئے جنگی طیارے خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا
تفصیلات کے مطابق پاک دورہ وزیراعظم پاکستان کے دوران ترکی
کے صدر نے عمران خان سے ملاقات کی جہاں دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا وہاں پاکستان
سے جنگی جہاز خریدنے پر بھی بات چیت ہوئی اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد ہی پاکستان
اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے ہونے کا امکان ہے