United Airlines Investigates ICE Threat Made by Employee at SFO

United Airlines Investigates ICE Threat Made by Employee at SFO

سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (SFO) پر یونائیٹڈ ایئرلائنز (United Airlines) کے کاؤنٹر پر ایک متنازع واقعہ

سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (SFO) پر یونائیٹڈ ایئرلائنز (United Airlines) کے کاؤنٹر پر ایک متنازع واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایئرلائن کی ایک خاتون اہلکار نے ٹکٹ کی درستی کے معاملے پر تلخ کلامی کے دوران ایک امریکی شہری کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) بلانے کی دھمکی دے دی۔ متاثرہ شہری خولیو واریلا (Julio Varela) جو کہ میکسیکن نژاد امریکی شہری اور مقامی بزنس مین ہیں، اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ساتھ کینیڈا کے دورے پر جا رہے تھے جب ٹکٹ کی منتقلی میں تاخیر پر یہ زبانی جھڑپ شروع ہوئی۔

United Airlines Investigates ICE Threat Made by Employee at SFO

سوشل میڈیا (social media)پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق، گھنٹوں کے انتظار اور تکرار کے بعد جب مسافر نے ایئرلائن خاتون ملازم سے اس کا نام پوچھا تا کہ شکایت درج کروا سکے، تو ملازمہ نے اپنا فون نکال کر ویڈیو بنانا شروع کی اور کہا کہ "شاید ہمیں تم پر آئس (ICE) کو بلا لینا چاہیے، تم ایک شہری کی طرح رویہ اختیار نہیں کر رہے"۔ واریلا نے فوری طور پر اس رویے پر شدید احتجاج کیا اور اسے نسلی تعصب پر مبنی قرار دیا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔


واقعہ وائرل (viral video)ہونے کے بعد یونائیٹڈ ایئرلائنز نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی اندرونی تحقیقات (Internal Investigation) کر رہے ہیں۔ متاثرہ مسافر نے اس رویے کو شہری حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اشارہ دیا ہے۔ امریکہ میں ہوائی اڈوں پر امیگریشن اداروں کی کارروائیوں اور مسافروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویوں کے حوالے سے اس واقعے نے سول رائٹس اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔