Facebook Down: Worldwide Desktop Users Hit by Site Issue Error

Facebook Down: Worldwide Desktop Users Hit by Site Issue Error

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک (Facebook Down) کی سروسز اچانک شدید متاثر

دنیا بھر میں مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک (Facebook Down) کی سروسز اچانک شدید متاثر ہو گئیں، جس کے باعث دنیا بھر سمیت مختلف ممالک میں لاکھوں صارفین کو لاگ ان کرنے اور اکاؤنٹ استعمال کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ خرابی خاص طور پر ڈیسک ٹاپ (Desktop) اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پر ویب براؤزرز کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کو پیش آ رہی ہے، جہاں انہیں ایک مخصوص ایرر میسج (Error Message) دکھایا جا رہا ہے۔

Facebook Down: Worldwide Desktop Users Hit by Site Issue Error

کمپیوٹر پر فیس بک کھولنے کی کوشش کرنے والے صارفین کو اسکرین پر ایک نوٹس نظر آ رہا ہے جس پر لکھا ہے: "اکاؤنٹ عارضی طور پر دستیاب نہیں ہے۔ سائٹ کے ایک تکنیکی مسئلے (Site Issue) کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ اس وقت دستیاب نہیں ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ اسے جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔" دوسری طرف، موبائل ایپ (Mobile App) استعمال کرنے والے کچھ صارفین نے بتایا ہے کہ ان کی ایپ تو کھل رہی ہے لیکن ہوم پیج فیڈ ریفریش (Refresh) نہیں ہو رہی اور پرانا مواد ہی جامد نظر آ رہا ہے۔


انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (ISPs) اور بینڈوتھ فراہم کرنے والی کمپنیوں نے تصدیق کی ہے کہ انٹرنیٹ سپلائی چین میں ان کی طرف سے کوئی خرابی نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کی طرف سے فیس بک بلاک کرنے کی کوئی ہدایت موصول ہوئی ہے۔ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا (Meta) کی جانب سے اس عالمی آؤٹیج (Global Outage) یا تکنیکی خرابی کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی متاثرہ صارفین کی اصل تعداد کی فوری تصدیق ہو سکی ہے۔