Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 20 July 2026

Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 20 July 2026

Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 2 July 2026
🟢 تازہ ترین مگر اہم آج کی اہم خبریں: اب ہر خبر مستند اور معتبر

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ ان 16 بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں میں سے کم از کم پانچ طیاروں کی فراہمی کو تیز کرے جنہیں حاصل کرنے کا ائیرلائن کا ارادہ ہے۔کمپنی کے دو شیئر ہولڈرز نے ہفتے کے روز عرب نیوز کو بتایا کہ اب توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی کمپنی اگلے سال کی پہلی ششماہی میں طیاروں کی پہلی کھیپ فراہم کر دے گی۔
یہ تفصیلات پی آئی اے کی نئی انتظامیہ اور پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے رواں ہفتے واشنگٹن میں بوئنگ کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے مطابق، اس دورے کے دوران محسن نقوی اور بوئنگ کے گلوبل پریذیڈنٹ برینڈن نیلسن نے 16 نئے طیاروں کے حصول کے لیے "جلد از جلد بہترین معاہدے" کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ اگر الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانی ہوتی تو ایک ماہ پہلے بڑھا دیتے۔ اگلے 7دنوں میں الیکشن ہونے جارہے ہیں جو ہر حال میں ہوں گے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کل ملازمین کی پولنگ حسب معمول اور پروگرام کے مطابق ہوگی۔ ملازمین کی پولنگ راولاکوٹ اور پلندری کے علاوہ سب جگہ ہوگی۔ الیکشن سے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہیں، پورے آزاد کشمیر میں ریٹرننگ آفیسرز کے پاس پولنگ میٹیریل پہنچ چکا۔ ایک امیدوار کی وفات کی وجہ سے ایل اے 24 سدھنوتی 7 میں الیکشن ری شیڈول کرنا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے پاک فوج، رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز موجود ہوں گی۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کرکے پلان ترتیب دیا ہے۔ الیکشن صاف، شفاف، پُرامن اور غیرجانبدار ہوں گے۔ اگلے 7دنوں میں الیکشن ہونے جارہے ہیں جو ہر حال میں ہوں گے۔

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ عوام کو محفوظ، تیز، سستی اور آرام دہ سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر کارکردگی، شفافیت اور عوامی فلاح پر مسلسل توجہ کے باعث پاکستان ریلوے کو جدید ادارہ بنایا جا رہا ہے۔

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گی۔
وہ نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہی ہیں۔
وزارت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار اور انیتا آنند کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے تمام اہم شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان وسط ایشیائی ممالک اور گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنا کر علاقائی تجارتی مرکز بننے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔
آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ کے ادارےThe Caspian Postکے مطابق ازبکستان نے پاکستان تک رسائی کیلئے ایسی نئی تجارتی راہداریوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جو افغانستان سے نہیں گزرتیں۔

پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹیم نے پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت واسا کو 14 ارب روپے کے جدید مشینری پیکیج سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ نئی گاڑیاں، سکرز اور ٹینکس پنجاب کی 15 واسا ایجنسیوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ مون سون کے دوران نکاسی آب اور صفائی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

فیفا ورلڈ کپ فائنل کھیلا جارہا ہے سپین اور ارجنٹینا کے درمیان اور اب دیکھنا ہے کہ کون جیتتا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات پر فوری اور سخت ایکشن لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی تعمیراتی معیار، ڈیزائن اور تمام متعلقہ ریکارڈ کا مکمل جائزہ لے کر بے ضابطگیوں اور ذمہ دار افراد کا تعین کرے گی، جبکہ تین روز میں اپنی جامع رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ یہ اقدام شفافیت، معیار اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔