Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

Sun protection glass | سورج کی تپش سے حفاظت کرنے والا شیشہ

 سورج کی تپش سے حفاظت کرنے والا شیشہ

اگر آپ ایئر کنڈیشنڈ کمرے میں کھڑکی کے قریب بیٹھے ہوں تو سورج کی "چلبلاتی" دھوپ سے ضرور"محفوظ"ہوں گے۔لیجئے!آپ کیلئے ایک جدید کھڑکی حاضر ہے۔اس کھڑکی میں لگے شیشوں سے بجلی بھی پیدا ہوگی،آپ کا کمرہ بھی روشن رہے گا اور سورج کی تپش سے بھی بچت ہوگی۔این فوکس انجینئر نگ نامی کمپنی نے ایک جدید کھڑکی (گرین مشین) تیار کی ہے جس میں شیشے کے عدسے ہوئے ہیں۔ یہ عد سے،گیلیم آرسینائیڈ اور جرمینیم سے بنے ہوئے ضیا برقی (فوٹوولٹائک) سیلوں کی غیر شفاف پر سورج کی روشنی کو مر تکز کرتے ہیں۔

Sun protection glass | سورج کی تپش سے حفاظت کرنے والا شیشہ

عام استعمال ہونے  والے شیشے سے طاقتور شعاعوں والی روشنی گزرتی ہے جس سے کمرے کی اندرونی فضا گرم ہو جاتی ہے چڑھتے سورج کے ساتھ شدت میں اضافہ ہوتا چلاجاتا ہے۔جبکہ این  فوکس کے تیار کردہ عدسے کمرے کو گرم کئے بغیر روشن کرتے ہوتا چلا جاتا ہے۔جبکہ  ین فوکس کے تیار کردہ عد سے کمرے کو گرم کئے بغیر روشن کرتے ہیں۔"یہ عد سے ابرآلود موسم میں بھی کام کی کرتے ہیں،"کمپنی کے بانی جاسن لو نے کہا۔اگرچہ عد سے ذیادہ بجلی پیدا نہیں کرتے لیکن نفوذ پذیر روشنی کو کمرے میں پھیلا دیتے ہیں۔"جب موسم ابرآلود ہوتا ہے تو روشنی کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آتی،"جاسن لو کہتے ہیں۔"ان عدسوں کو بنانے کا کام بندش کا شکار ہے،لیکن کمپنی ان عدسوں کو بڑی تجارتی عمارتوں کیلئے فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔"

اس کھڑکی میں استعمال ہونے والے سیل،روایتی سمشی سیلوں کی نسبت زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ عد سے،شیشے کی دیواروںوالی عمارتوں جیسے ایئرپورٹ ٹرمینل کیلئے سودمند ثابت ہوسکتے ہیں۔سردست،یہ عد سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی،قدرتی روشنی کو فراہمی اور سورج کی تپش سے بچاکا باعث بنیں گے۔

 گلوبل سائنس کراچی سے رپورٹ:محمد کامران خالد،میلسی          )ماخذ:نیوسائنٹسٹ(

 

ebay paid promotion