Russia shoots down 13 Ukrainian drones to foil blitz of airstrikes on its territory | اسلامی کانفرنس اتوار سے شروع

مکہ مکرمہ میں دو روزہ بین الاقوامی اسلامی کانفرنس اتوار سے شروع ہوگی

سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس میں 85 ممالک کے 150 مذہبی رہنما اور مفتیان شرکت کریں گے۔

شرکاء سات پینل مباحثوں کے ذریعے رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے سے متعلق موضوعات پر بات کریں گے۔ 

Russia shoots down 13 Ukrainian drones to foil blitz of airstrikes on its territory, international Islamic Conference, UN Chief, Israeli forces martyr

فلسطینی نوجوان کو شہید

اسرائیلی فوج نے آج مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

فلسطینی حکام نے بتایا کہ نوجوان امیر احمد محمد خلیفہ کو نابلس شہر میں ایک چھاپے کے دوران شہید کیا گیا۔

 

جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے دوبارہ عزم 

اقوام متحدہ کے سربراہ نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے دوبارہ عزم کریں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے دوبارہ عزم کریں۔

جاپانی شہر ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کی 78 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم ہلاک ہونے والوں کے لیے سوگوار ہیں، جن کی یاد کبھی مدھم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہیروشیما اور ناگاساکی شہر پر ہونے والی خوفناک تباہی یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعمیر نو کے لیے ناگاساکی کے لوگوں کی انتھک طاقت اور لچک کا احترام کرتے ہیں۔

 

 یوکرین کے 13 ڈرون مار گرائے

روس نے اپنی سرزمین پر فضائی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے یوکرین کے 13 ڈرون مار گرائے

روس نے اپنی سرزمین پر فضائی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے یوکرین کے 13 ڈرون مار گرائے ہیں۔

ایک بیان میں روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ماسکو کی طرف پرواز کرنے والے دو ڈرون اور کریمیا کی سمت جانے والی گیارہ بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

 

 کم جونگ ان نے اعلیٰ ترین جنرل کو برطرف کر دیا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اعلیٰ ترین جنرل کو برطرف کرتے ہوئے مزید ہتھیاروں کی تیاری کا مطالبہ کیا۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے چیف آف دی جنرل اسٹاف پاک سُو اِل کو برطرف کرتے ہوئے مزید ہتھیاروں کی پیداوار کا مطالبہ کیا ہے۔

 

سرکاری میڈیا کے سی این اے نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ مرکزی فوجی کمیشن کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کم نے جنگ کے امکانات، ہتھیاروں کی تیاری میں اضافے اور فوجی مشقوں میں توسیع کے لیے مزید تیاریوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر دفاع جنرل ری یونگ گل نئے چیف آف جنرل سٹاف ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion