🚀 LIMITED-TIME OFFER! 🚀
🔥 "Claim Your Exclusive Bonus Now!" 🔥

👉 CLICK HERE TO UNLOCK YOUR REWARD 👈

سیلاب میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت

Daily Urdu News 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں آنے والے سیلاب سے پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان کو بھی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔

 انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روکنے کے لیے مل کر کام کرے۔

 اتوار کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک علیحدہ پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام سے شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں پانچ پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !